نواز شریف کی لاہور سے اسلام آباد آمد

07 نومبر 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لاہور سے بینظیر بھٹو ائرپورٹ اسلام آباد پہنچے تو ائرپورٹ پرسینیٹر پرویز رشید، میئر راولپنڈی سردار نسیم خان ، میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز ، سینیٹر آصف کرمانی نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے ٹریفک پولیس نے سابق وزیراعظم کی ائرپورٹ سے روانگی کے موقع پر ٹریفک کنٹرول کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری بھی کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچے۔ بینظیر بھٹو ائرپورٹ سے وہ بلوچستان ہائوس روانہ ہوگئے۔