صوبہ میں ناقص مچھلی فروشوں کیخلاف کارروائی‘ 11 پوائنٹس سیل‘ 67 کو جرمانے
لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں ناقص مچھلی فروشوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں 11 مچھلی فروشوں کو سیل جبکہ 67 مچھلی پوائنٹس کو 9 لاکھ کے جرمانے، 211 کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ لاہور کے 4 معروف فوڈ پوائنٹس، گوجرانوالہ کے 3، فیصل آباد اور ملتان میں 2،2 کو سیل کیا گیا۔مزید کاروائیوںمیں پنجاب فوڈ اتھار ٹی لاہور کی ٹیم نے خواجہ کمپنی پرائیویٹ 46 Mکوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا کوصفائی کے ناقص انتظامات گندے برتن دھونے والا ایریا،نوفوڈلائسنس،کیڑ ے مکوڑوں کی مو جودگی اور پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نا کر نے کی بنا پر سیل کر دیا۔