بار، بنچ عدالتی نظام کی شہ رگ، انصاف فراہمی میں کردار ادا کریں: چیف جسٹس

07 نومبر 2017

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بار اور بینچ عدالتی نظام کی شہ رگ ہیں اس لئے دونوں پر فرض ہے کہ قانونی ضروریات کو پوراکرتے ہوئے سائلین کو جلد، فوری انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب اور سابقہ باڈی کے ممبران سے ملاقات کے دوران چیف جسٹس نے کہاکہ انصاف کی فراہمی میں بار کا کردار انتہائی اہم ہے انہوں نے بار کو یقین دہانی کرائی کہ سپریم کورٹ کے ججز عدلیہ کو مستحکم کرنے کیلئے بار ایسوسی ایشن سے مکمل تعاون کریں گے، سابق صدر رشید رضوی اور نو منتخب صدر سید کلیم احمد خورشید کی سربراہی میں آنے والے وفد نے عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے بار ایسوسی ایشن کے سابقہ عہدیداروں کو شیلڈ زپیش کیں۔
چیف جسٹس


a