ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے صنعتیں بند کرنے کی بجائے آگہی مہم چلائی جائے: ملک طاہر

07 نومبر 2017

لاہو(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے محکمہ ماحولیات پر زور دیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے صنعتوں کو بند کرنے کے بجائے آگاہی مہم چلائے، صرف صنعتوں پر ماحولیاتی آلودگی کی ذمہ داری عائد کردینا درست نہیں ہے۔ ماحولیاتی آلودگی گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد، غیرمعیاری فیول، جنگلوں کی کٹائی اور وسیع پیمانے پر سڑکوں کی کھدائی جیسے عوامل کا بہت بڑا کردار ہے۔