انڈسٹریل زونز کو آلودگی سے پاک اور سرسبز بنانے کے لیے لاہور چیمبر اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں معاہدہ

07 نومبر 2017

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد انڈسٹریل زونز سمیت شہر بھر کو سرسبز بناکر آلودگی سے پاک کرنا ہے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر ذیشان خلیل اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے فرخ قیوم بٹ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ میاں زاہد جاوید، میاں محمد نواز، تہمینہ سعید چودھری اور رضوان اختر شمسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔