واپڈا اور لیسکو ملازمین استحصال اور لاقانونیت کا شکار ہیں: سراج الدین

07 نومبر 2017

لاہور(نیوزرپورٹر)واپڈا اور لیسکو ملازمین شدید استحصال اور لاقانونیت کا شکار ہیں اور کوئی اوور ٹائم ، ٹی اے ، آف ڈے ویجز نہیں دی جارہی ہیں۔ خالق کائنات کے فضل سے اب مزدور ہائیڈرو یونین کے دھوکے میں نہیں آئینگے اور نیب ہائیڈرو قیادت سے اربوں روپے کے لیبر حال اور کروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثوں کا حساب لیگی۔ پیغام یونین محنت کشوں کا استحصال نہیں ہونے دیگی۔ ان خیالات کا اظہار سراج الدین ثاقب مرکزی صدر پیغام یونین پاکستان نے مرکزی دفتر انارکلی میں عہدیداران سے گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے کہا ہائیڈرو ورکر یونین نے لیسکو ہیڈ کوارٹر جلسہ صرف پیغام یونین کی چیف ایگزیکٹو سے طے شدہ ملاقات میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے منعقد کیا۔