آبپاشی والے علاقوں میں گندم کی منظور شدہ اقسام کی کاشت کیلئے سفارش کی گئی ہے: محکمہ زراعت

07 نومبر 2017

لاہور( نیوز رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ آبپاش علاقوں کیلئے گندم کی منظور شدہ اقسام لاثانی 2008، فیصل آباد 2008، پنجاب 2011، آری 2011، این اے آر سی 2011، آس2011، ملت2011، گلیکسی 2013، اجالا 2016، بورلاگ2016، جوہر 2016، گولڈ2016اور این این گندم1- کاشت کے لیے سفارش کی گئی ہیں۔ اچھی اور بہتر پیداوار کے حصول کے لئے منظور شدہ اقسام کے صاف ستھرے ، صحت مند اور بیماریوں سے پاک بیج کا درجہ پہلے نمبر پر ہے۔