الیکشن کمشن: ایاز صادق کی علیم خان کے خلاف درخواست‘ سماعت 16 جنوری تک ملتوی
اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن نے سردار ایاز صادق کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف جعلی حلف نامہ جمع کرانے کے معاملہ پر درخواست کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔ پیر کو الیکشن کمشن میں سردار ایاز صادق کی جانب سے مبینہ جعلی حلف نامہ جمع کرانے پر علیم خان کے خلاف درخواست کی سماعت ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی جس میں پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے وکیل الیکشن کمشن میں پیش ہوئے۔ بنچ ممبر نے استفسار کیا کہ کیا لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناع پر دو ماہ بعد کی تاریخ دی ہے؟ جس پر علیم خان کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 12 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے جس پر الیکشن کمشن نے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔
سردار ایاز سماعت
a