مگرمچھوں کی آماجگاہ لوگوں کیلئے خطرہ بن گئی
اڑیسہ (بی بی سی) بھارتی ریاست اڑیسہ میں مگرمچھوں کی افزائش نسل کیلئے کچھ عرصہ قبل ایک مرکز بنایا گیا جہاں کے 672 مربع
کلومیٹر کے علاقے کو مگرمچھوں کی پناہ گاہ قرار دیا گیا۔ چند سالوں میں مگرمچھوں کی اس قدر افزائشِ نسل ہوئی کہ ان کی آبادی اب عام لوگوں کے لئے خطرہ بن گئی ہے اور محکمہ جنگلات کے لئے یہ ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ اپنی پناہ گاہوں سے نکل کر مگرمچھ قریبی دریا، نالوں اور تالاب میں آنے کے بعد اب گھروں میں بھی گھسنے لگے ہیں۔