کوآپریٹو ہا¶سنگ سوسائٹی کرپشن کیس‘ ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

07 نومبر 2017

اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزارت کامرس انڈسٹری کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی میں کرپشن کے معاملے پر سوسائٹی کے صدر رانا غلام فرید کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت کی۔نیب نے ملزم غلام فرید کو گیارہ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے اس لیے ملزم کا مزیدجسمانی ریمانڈ دیا جائے،عدالت نے رانا غلام فرید ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسے14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔نیب کے پراسیکیوٹر کی طرف سے جسمانی ریمانڈ کی استدعاپر ملزم کے وکیل نے دلائل دیئے کہ نیب کے مطابق دستاویزی شواہد کی بنیاد پر غلام فرید کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا،ایسی صورت میں جسمانی ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے؟نیب پراسکیوٹرنے کہا کہ ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں،مزید تحقیقات کیلئے ریمانڈ دیا جائے۔ملزم رانا غلام فرید پر 9ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔عدالت نے رانا غلام فرید ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسے 14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔