;سینکڑوں فٹ آسمان کی بلندی پر شاندار سٹنٹ
بیجنگ (نیٹ نیوز) خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن اِن میں سے کچھ سر پھرے ایسے بھی ہیں جو منفرد کارنامے انجام دینے کیلئے خطرناک راستوں پر سفر کرنے سے بھی نہیں گھبراتے۔ایڈونچر کے شوقین درجنوں خطروں کے کھلاڑیوں نے چین کے دریا پر سینکڑوں فٹ آسمان کی بلندی پر پہنچ کر جہاز سے نہ صرف آزادانہ چھلانگ لگائی بلکہ دوران فضا میں ایک دوسرے کے ہاتھ تھام کر گول دائرے کی شکل ترتیب دیکر اپنے اس ایڈونچر کو خوب انجوائے کیا۔