طلال چوہدری نے ایک ٹی وی پروگرم میں شیری رحمٰن کو خاموش کرادیا

07 نومبر 2017

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کے دو سال قبل” اینٹ سے اینٹ“ بجانے کے بارے مےں دئےے گئے بیان پر پےپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کو خاموش کرا دےا طلال چوہدری نے کہا کہ اینٹ سے اینٹ بجانے والے آصف علی زرداری آج کل ان کی دیواریں بنا رہے ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران شیری رحمان حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم کے معاملے پر پارٹی کے حالیہ موقف میں تبدیلی پر اظہار خےال کےا ۔طلال چوہدری نے طنزاً کہا کہ” کہیں اور سے ہدایت آنے پر انہوںنے موقف تبدیل کرلیا جبکہ آئینی ترمیم پر مکمل اتفاق رائے ہوگیا تھا ۔“ پروگرام کے میزبان نے سوال کےا کہ کہ یہ ہدایات کہاں سے آسکتی ہیں؟ شیری رحمان نے خاموشی اختےار کر لی۔