بار کے تعاون کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار

07 نومبر 2017

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی کے عمل میں بار ایسوسی ایشن کا کردار بہت ہی اہم ہوتا ہے ،بار ایسوسی ایشن کے تعاون کے بغیر انصافکی فراہمی کی منزل تک نہیں پہنچا جاسکتا ہے ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوموار کے روز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی اور سبکدوش ہونے والی سابقہ باڈی کےا راکین کے ساتھ سپریم کورٹ مین مشترکہ ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے کہ بنچ اور بار عدالتی نظام کا اہم ترین حصہ ہیں ، دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جلد اور فوری انصاف کے لئے مل جل کر کام کریں ، انہوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سبکدوش ہونے والے صدر رشید اے رضوی ،جنرل سیکرٹری آفتاب باجوہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ نومنتخب صدر سید کلیم احمد خورشید اور ان کی ٹیم کو خوش آسدید کہتے ہوئے اپنی اور ساتھی ججز کی جانب سے بار اور بنچ کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔جس پر نومنتخب صدر نے بھی اداروں کی مضبوطی ،قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے بار کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...