دبئی : طاقتور شخص نے ڈبل ڈیکر بس کو کئی فٹ تک کھینچ لیا

07 نومبر 2017
دبئی : طاقتور شخص نے ڈبل ڈیکر بس کو کئی فٹ تک کھینچ لیا

دبئی (نیٹ نیوز) دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنی ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص ایک ڈبل ڈیکر بس کو کھینچ رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا ایک ملازم ایک کھلے میدان میں ڈبل ڈیکر بس کو کھینچ رہا ہے۔بس کا وزن 12.6 ٹن ہے اور مذکورہ شخص نے بھرے مجمع میں اس بس کو چند فٹ کھینچ کردکھایا۔