واپڈا نے 63ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ جیت لی

07 نومبر 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان واپڈا نے 63ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ جیت لی۔ کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں پاک آرمی نے دوسری اور ایچ ای سی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وزیرمملکت برائے ٹیکسٹائل حاجی اکرم انصاری فائنل مقابلوں کے موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ وزیرمملکت برائے ٹیکسٹائل نے پوزیشن ہولڈرز ٹیموں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور چیمپئن شپ کے انعقاد کو سراہا۔