بیڈمنٹن امپائرز کیلئے ٹریننگ کورس کا اہتمام

07 نومبر 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں بیڈمنٹن ایشیا ریجنل امپائر ٹریننگ کورس (ساوتھ اینڈ ویسٹ ایشیا) پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ 12 نومبر تک جاری رہنے والے کورس کا گذشتہ روز مس گوشوک فن (سینئر ایگزیکٹو فار ٹور ٹیکنیکل آفیشل بیڈمنٹن ایشیا نے افتتاح کیا۔ کورس میں پاکستان کے چھ امپائر جبکہ پانچ امپائر سری لنکا، نیپال اور ایران سے شریک ہیں۔