ٹی ٹین لیگ کا پہلا ایڈیشن 21 سے 24 دسمبر تک شارجہ میں کھیلا جائیگا

07 نومبر 2017

لاہور( سپورٹس رپورٹر)متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میںمختصر ترین فارمیٹ ٹی 10 لیگ کا اولین ایڈیشن 21 سے 24 دسمبر تک کھیلا جائے گا، ایونٹ میں 5 فرنچائز شریک ہوں گی،ٹی 10لیگ میں ریٹائرڈ کرکٹرز کے ساتھ پاکستان کے سٹار کھلاری بھی حصہ لیں گے۔ سکواڈز میں کئی غیرمعروف کھلاڑی بھی شامل ہیں لیکن پی سی بی کی اجازت سے قومی ٹیموں میں شامل اور سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی ایکشن میں نظر آئے گی۔