پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نومبر کے تیسرے ہفتے سری لنکا کا دورہ کریگی

07 نومبر 2017

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نومبر کے تیسرے ہفتے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ دورہ کے دوران ٹیم کولمبو میں دو ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی، پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کے منیجر ظہیر الدین بابر نے میڈیا کو بتایا کہ ٹورنامنٹ کو دو قومی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا نام دیا گیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ کے لئے این او سی جاری کردیا ہے۔ سیریز کا انتظام پاکستان ڈیف کرکٹ ایسو سی ایشن کی نئی باڈی کے صدر سلمان ظہیر، سینئر نائب صدر اشتیاق احمد، نائب خالد شہزاد، سیکرٹری عطاالرحمان نے کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم 8 روزہ دورہ میں بیک ٹو بیک میچز کھیلے گی۔