بھارتی فاسٹ باؤلر ظہیرخان رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے
لاہور (سپورٹس ڈیسک )سابق بھارتی فاسٹ باؤلر ظہیر خان شادی کیلئے تیار، رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جانے کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ظہیر خان کی شادی رواں ماہ27نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔ ساگریکا گھاٹکے کا کہنا ہے کہ وہ زندگی کے نئے سفر کی منصوبہ بندی کیلئے پر جوش ہونے کے ساتھ دباؤ کا شکار بھی ہیں۔