قومی ہاکی ٹیم کی ایف آئی ایچ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی، 13 ویں پوزیشن

07 نومبر 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشیا کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی وکٹری سٹینڈ تک رسائی کی وجہ سے ایف آئی ایچ رینکنگ میں بھی ایک درجہ ترقی ہو گئی ہے۔ ایشیا کپ سے پہلے پاکستان ٹیم ایف آئی ایچ رینکنگ میں 14 ویں نمبر پر تھی جو اب ترقی کر کے 13 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔