سندھ حکومت نے ہاکی فیڈریشن کیلئے 100 ملین سالانہ گرانٹ منظور کر لی

07 نومبر 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) حکومت سندھ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لئے 100 ملین کی سالانہ گرانٹ منظورکر لی۔ اس حوالے سے وزیراعلی سندھ سے صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر خالدسجاد کھوکھر نے گذشتہ روز ایوان وزیراعلی میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور قومی کھیل کی بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔