کرکوک میں دو خودکش بم دھماکے 12 افراد ہلاک، 20زخمی

07 نومبر 2017

بغداد(این این آئی)عراق کے شہر کرکوک کے وسطی علاقے میں دو خود کش دھماکوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور20 زخمی ہو گئے۔ عراقی سکیورٹی فورسز نے تین ہفتے قبل شہر کا کنٹرول کردوں سےواپس لے لیا تھا۔جس شاہراہ پر دونوں دھماکے ہوئے وہاں سرکاری عمارتیں بھی واقع ہیں۔ فوری طور پر کسی جانب سے حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی پولیس کے ایک کرنل نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پہلا دھماکا خود کش بم بار نے گولہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا جب کہ اس کے پندہ منٹ بعد دوسرے دھماکے میں بارودی بیلٹ باندھے خود کش بم بار نے اپنے آپ کو اڑا دیا۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...