شمالی افغان صوبہ قندوز میں امریکی فضائی کارروائی‘30 طالبان‘12 شہری ہلاک
کابل (این این آئی) افغانستان کے شمالی صوبے میں طالبان باغیوں کے خلاف ہونے والی امریکی فضائی کارروائیوں میں 30باغیوں کے علاوہ 12 شہری بھی ہلاک ہوگئے۔افغان اسپیشل فورسز غیر ملکی فضائی مدد سے شورش زدہ قندوز صوبے کے چاردرہ ضلع میں باغیوں کے خلاف بڑی کارروائی میں مصروفہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان اسپیشل فورسز کے ترجمان احمد سلام نے کہا کہ اس دوران طالبان عسکریت پسندوں نے ملحقہ صوبے بغلان سے باغیوں کی مدد کے لیے کمک بھیجی جس کے ردعمل میں افغان فورسز نے نیٹو سے مقامی فورسز کی مدد کے لیے فضائی کارروائی کرنے کی درخواست کی۔تاہم انہوں نے عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے خلاف کارروائی شروع ہونے سے پہلے دیہاتیوں نے یہ علاقہ خالی کر دیا تھا اور فضائی کارروائیوں میں 30 سے زائد حکومت مخالف جنگجو ہلاک ہو ئے۔مقامی لوگوں اور سیاسی راہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ طالبان نے عام شہریوں کے ایک گروپ کو لاشیں اور زخمیوں کو لانے کے لیے اس جگہ پر بھیجا جہاں بمبار ی کی گئی تھی۔ اس دوران امریکی ڈورن طیارے سے مبینہ طور پر فائر کیے جانے والے میزائل سے وہ ہلاک ہو گئے۔طالبان کے ترجمان نے کہا کہ جنگجوو¿ں نے افغان فورسز کے حملے کو پسپا کر دیا ہے اور اس علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ رات کو ہونے والی بمباری امریکی طیاروں نے کی اور دسیوں عام شہریوں کو ہلاک کیا۔جنگ کے محاذ سے متعلق دونوں جانب سے کیے جانے والے دعوو¿ں کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہے۔ امریکہ کی فوج نے بھی تاحال شہریوں کی ہلاکت کے الزامات پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔