اٹک میں تحریک انصاف کا جلسہ عام گراو¿نڈ ،تمام گلیاں ، سڑکیں بھرگئیں صرف عمران خان اور طاہر صادق کا خطاب

07 نومبر 2017

اٹک (نامہ نگار) جلسہ گاہ میں طلبہ ، پی ٹی آئی اور میجر گروپ کے کارکنوں کی آمد صبح ہی شرو ع ہو گئی۔ ضلع بھر سے میجر گروپ کے عہدیداران ، منتخب نما ئندے اور کا ر کنان قافلوں ، ریلیوں اور جتھوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچے ۔ عمران خان کے جلسہ عام میں شر کت کے لئے میجر گروپ کے ضلع بھر سے آنے والے رہنما اٹک کی روا ئیتی ثقافت ڈھو ل ، با جے کے ساتھ اور لڈی ڈ ا نس کر تے ہوئے مخصوص لباسوں میں جلسہ گاہ پہنچے تو جلسہ عام کی رونق دو بالا ہو گئی ۔ سٹیج پر پو نے دو سو افراد کے بیٹھنے کا انتظا م کیا گیا تھا ۔ سٹیج سیکر ٹری جلسہ گاہ میں آنے والے قافلوں کو وقفے وقفے سے خوش آمدید کہتے رہے ۔ رکن قو می اسمبلی غلام سرور خان اور سر براہ عوامی تحریک شیخ رشید احمد پا نچ بجکر دس منٹ پر جلسہ گاہ پہنچے ۔ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور میجر طاہر صادق کے ہمراہ ساڑھے پا نچ بجے جلسہ پہنچے تو کارکنوں نے وا لہا نہ استقبال کیا ۔ بین الاقوامی گلو گار عطا ءاللہ عیسیٰ خیلوی پا نچ چا لیس پر جلسہ گاہ پہنچے ۔ اٹک کی تاریخ میں پہلی مر تبہ اتنا بڑا جلسہ دیکھنے میں آیا کہ گراﺅنڈ کے اطراف کی گلیاں ، سڑکیں اور چو را ہے عوامی سمندر سے بھر گئے اور دو ر دور تک سراور جھنڈے ہی نظر آرہے تھے ۔ اٹک کی تاریخ میں اس سے قبل ایسا جلسہ کو ئی بھی جماعت نہیں کر سکی ہے ۔ الیکٹرو نک میڈیا کی بہت بڑی تعداد لا ئیو کو ریج کے لئے مو جو د تھی ۔ جلسہ کی کو ریج ڈراﺅ ن کیمروں کے ذریعے بھی کی جاتی رہی ۔ عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا ۔ میجر طاہر جب ڈا ئس پر تقریر کر نے آئے تو عوام دیر تک استقبا لی نعرے لگا تے رہے جس پر میجر طاہر صا دق نے کیملپوری زبا ن میں کہا کہ ”او یار ہنڑ چپ کر جا ﺅ ماں گل کرنڑ دیو“ جس پر کارکن خا موش ہو گئے۔ جلسہ گا ہ میں سا ﺅنڈ پر پا کستان تحریک انصاف اور میجر گروپ کے ترا نے نشر کیئے جاتے رہے ۔ ان ترانوں پر کا رکن بھنگڑے ڈا لتے رہے ۔ جلسہ میں عمران خان اور میجر طاہر صا دق کا ہی خطاب ہوا ۔ عمران خا ن نے محمد زین الٰہی کو خوش آمدید کہتے ہو ئے کہا کہ ہمارے ایم این اے میں ایک کا اضافہ ہو گیا ہے ۔ جلسہ گاہ میں خواتین کے لئے کو ئی انتظامات نہیں تھا مگر اس کے باوجود دور دراز سے عمران خان کے جلسہ میں شر کت کے لئے خواتین کی بڑی تعدا د پہنچی مگر انہیں اندر داخل نہیں ہو نے دیا ۔ امریکی ریا ست جارجیا سے سینٹ کے رکن اختر صادق اور امیدوار پنجاب اسمبلی حا جی محمد اکرم خان اسٹیج پر میجر طا ہر صادق گروپ کے ترانوں پر عوام کا لہو گر ماتے رہے ۔ جلسہ اختتام پر زبر دست آتش بازی کی گئی ۔