مردان: ناکے پر مسلح افراد کی پولیس پارٹی پر فائرنگ‘2 اہلکار شہید

07 نومبر 2017

مردان ( نامہ نگار)شیرگڑھ میں ناکہ بندی کے دوران جرائم پیشہ افراد کی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے حوالدار اور پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے ،واقعے کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی مردان اورڈی پی او مردان بھاری پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ کرنامعلومملزمان کی تلاش شروع کردی یہ واقعہ پیر کے روز مردان اورملاکنڈ ایجنسی کے باو¿نڈری پر واقع شگو ناکہ کے قریب پیش آیاجہاں پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کررکھی تھی پولیس ذرائع کے مطابق اطلاعات ملی تھیں کہ نا معلوم ملزمان کسی بھی وقت پیدل سخاکوٹ کی طرف سے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کر رہے ہیں جس پر شگوناکہ پولیس نے خفیہ راستے پر ہیڈ کانسٹیبل فرہادعلی اور کانسٹیبل محمد نواز کی ڈیوٹی لگائی اسی اثناءمیں مشکوک افراد آرہے تھے جن کے ہاتھ میں بیگ تھا پولیس نے دونوں کو رکنے کا اشارہ دیا جس پر انہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کی جس کی زد میں آکر دونوں پولیس اہلکار موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی مردان محمد عالم خان شنواری اور ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں محمد سعید بھاری پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی تھی دریں اثناءڈی پی او آفس سے جاری کردہ پریس نوٹ میں کہاگیاہے کہ ملزمان کا تعلق جرائم پیشہ گروہ سے ہے اوران کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اورانہیں جلد قانون کے شکنجے میں کس لیاجائے گا۔دریں اثناء شیرگڑھ میں نامعلوم افراد کی فا ئر نگ سے شہید ہونے والے 2 پو لیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں ڈی آئی جی مردان ریجن محمد عالم خان شواری کمشنر مردان ذاکر حسین افریدی ،ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمداورایس پی اپریشن عبدالرو¿ف بابر سمیت سول سوسائٹی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی پولیس کی چاک وچوبند دستے انہیں سلامی دی دونوں شہداءکی تابوت قومی جھنڈے میں لپیٹی گئی تھیں حوالدار فرہاد علی کا تعلق کاٹلنگ کے علاقہ غونڈو سے ہے جبکہ کانسٹیبل نواز کا تعلق ضلع صوابی کے علاقہ چھوٹا لاہور سے تھا۔شہےد ہیڈ کانسٹیبل فرہادعلی نے چارماہ کورس مکمل کرکے واپس آئے تھے اور چند دن پہلے شگو ناکہ چےک پو سٹ پر تعےنات کئے گئے تھے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...