اڑیسہ: مگرمچھوں کی آماجگاہ لوگوں کیلئے خطرہ بن گئی

07 نومبر 2017

اڑیسہ (بی بی سی) بھارتی ریاست اڑیسہ میں مگرمچھوں کی افزائش نسل کیلئے کچھ عرصہ قبل ایک مرکز بنایا گیا جہاں 672 مربع کلومیٹر علاقے کو مگرمچھوں کی پناہ گاہ قرار دیا گیا۔ چند سالوں میں مگرمچھوں کی اس قدر افزائش ہوئی کہ ان کی آبادی اب عام لوگوں کے لئے خطرہ بن گئی ہے۔ مگر مچھ اب گھروں میں بھی گھسنے لگے ہیں۔اور محکمہ جنگلات کے لئے یہ ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ اپنی پناہ گاہوں سے نکل کر مگرمچھ قریبی دریا، نالوں اور تالاب میں آنے کے بعد اب گھروں میں بھی گھسنے لگے ہیں۔