محکمہ ایکسائز کے 3 ڈائریکٹرز کے تبادلے

07 نومبر 2017
محکمہ ایکسائز کے 3 ڈائریکٹرز کے تبادلے

لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کے 3 ڈائریکٹر کے تبادلے کر دئیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر موٹر برانچ لاہور (ریجن سی) محمد آصف کو او ایس ڈی ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ انفورسمنٹ قمر الرحسن سجاد کو ڈائریکٹر موٹر برانچ لاہور (ریجن سی) جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنالوجی سید عاصم امین کو ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ انفورسمنٹ تعینات کر دیا گیا۔