لاہور ہائی کورٹ کاآئی ٹی انٹر پرائز سسٹم ایک مربوط نظام ھے جو مکمل طور پر فعال ھے

07 نومبر 2017

لاہور ہائی کورٹ کاآئی ٹی انٹر پرائز سسٹم ایک مربوط نظام ھے جو مکمل طور پر فعال ھے۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے پنجاب حکومت کے فراھم کردہ فنڈ سے لاھور ھائی کورٹ کے آئی ٹی انٹرپرائز سسٹم کی خریداری کی۔ڈاکٹر عمر سیف چیرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے لاھور ھائی کورٹ میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ لا اینڈ جسٹس ریفامزسیکٹر کے تحت پنجاب حکومت نے مختلف محکموں بشمول لاہور ہائیکورٹ سمیت میں کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا تاکہ پنجاب کے عوام کو بہتر خدمات اور سہولیات فراہم کی جائیں، لینڈ ریونیو ریکارڈ میں پٹوار کے مینول کلچر کا خاتمہ کیا گیا اور پنجاب کے دیہی علاقوں میں پانچ کروڑ ستر لاکھ مالکان کی اراضی کو کمپیوٹرائز کیا، پنجاب کے سات سو گیارہ تھانوں میں ایف آئی آر کا سسٹم کمپیوٹرائز کیا گیا اور سسٹم کے تحت گیارہ لاکھ ایف آئی آر درج کیا گیا، تین لاکھ پچانوے ہزار ملزمان کے فنگر پرنٹس کو ڈیجٹلائیز کیا گیا، اسی طرح دیگر محکموں میں بھی کمپیوٹرائزیشن کا عمل جاری ہے، آخر میں عمر سیف چیمہ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عابد عزیز شیخ کا سسٹم کو لاگو کرنے اور فنکشنل کرنے میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا، تقریب میں محمد اکمل خان، ڈائریکٹر جنرل ، ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری بھی موجود تھے۔

a