ماں اپنے بچوں کی خاطر شوہر سے صلح پرضا مند ہو گئی

07 نومبر 2017

لا ہور (اپنے نامہ نگار سے)ماں اپنے بچوں کی خاطر شوہر سے صلح پرضا مند ہو گئی۔سماعت کے دوران درخواست گزار آسیہ نے بتایا کہ اس کے خاوند نے گھریلو تنازعات کے بعد اسے گھر سے نکال دیا اور بچوں کو اپنے پاس رکھ لیا۔ شوہر نے دوسری شادی رچا لی لہٰذا بچے اس کے سپرد کئے جائیں، دوران سماعت بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں اونچی آواز میں باپ کے ساتھ جانے کے لئے رونا شروع کر دیا، جس پر عدالت نے فریقین کو مصالحت کا ایک موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی پانچوں بچے باپ سے لپٹ گئے اور ماں سے ملنے سے انکار کرتے رہے، بچوں کی چیخ و پکار نے ماں کو اپنا فیصلہ بدلنے پر مجبور کیا اور ماں کی ممتا سے مجبور ہو کر خاتون نے اپنے شوہر کے حق میں عدالت میں جاکر بیان دے دیا۔