بدعنوانی کی شکاےت پر رائےونڈ رےلوے سٹےشن کا بکنگ عملہ معطل

07 نومبر 2017

لاہور (سٹاف رپورٹر) بدعنوانی کی شکایت پر رائےونڈ سٹیشن کے بکنگ عملہ کو معطل کر دیا گیا ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر رائےونڈ سٹیشن کے بکنگ عملے بشمول چیف بکنگ کلرک محمد اشرف اور سینیئر بکنگ کلرک لیاقت علی کو رائےونڈ تبلیغی اجتماع کے دوران ریلوے ٹکٹوں پر اوورچارجنگ کرنے کی شکایت پر معطل کر دیا گیا۔ ڈی سی او ریلوے لاہور غلام فرید اسد نے مذکورہ بکنگ کلرک کو چارج شیٹ جاری کرکے محکمانہ کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔