مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 16 مشتبہ افراد زیرحراست
لاہور( سٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 16مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا معلوم ہو اہے کہ ہربنس پورہ ، شادباغ ، اچھرہ ، شادمان گارڈن ٹاون ، سبزاہ زار ، اقبال ٹاون ، لیاقت آباد ، مزنگ اور داتا دربار کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت ظاہر کرنیوالے افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔