لیسکو مانگا منڈی کی غفلت سے کرنٹ لگنے سے 2 بھینسیں ہلاک

07 نومبر 2017

مانگا منڈی ( نامہ نگار) لیسکو مانگا منڈی کی نا اہلی کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی دو بھینس کرنٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر ہلاک ہو گئیں۔ تالاب سرائے کا ذوالفقار علی بھینسوں کو سرکاری کھال پر پانی پلوانے کی غرض سے لے جا رہا تھا کہ دو بھینسیں بجلی کے پول سے چھو گئیں اور کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ اہل علاقہ نے واپڈا کے اس رویہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے غفلت بر تنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطابہ کیا ہے ۔
a