امریکہ قابل اعتماد نہیں ، ایٹمی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہاہے : ایران

07 نومبر 2017

تہران (اے پی پی) ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ امریکہ جامع ایٹمی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران کے قومی ٹیلی ویژن چینل ون کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ امریکہ کسی طور قابل اعتماد نہیں۔ جامع ایٹمی معاہدے بارے امریکی مؤقف درست نہیں اور امریکہ ایران پر ا لزام لگاکر جامع ایٹمی معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی کی توثیق نہ کرکے در اصل اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اس حوالے سے اپنا ردعمل ضرور دکھائے گا۔ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایٹمی مسائل کے حوالے سے آئی اے ای اے ہی واحد معتبر اداراہ ہے لہٰذا ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی طرز عمل کے تناظر میں اس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
ایران