فلسطینی خاتون نے 74سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی
مقبوضہ بیت المقدس،دبئی(صباح نیوز) فلسطین سے تعلق رکھنے والی خاتون نے 74 سال کی عمر میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی خاتون نے 74 سال کی عمر میں ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کی ڈگری حاصل کرکے ناصرف تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں لکھوا دیا ہے بلکہ ثابت کردیا کہ علم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ دبئی میں گزشتہ 17 سال سے درس و تدریس کے شعبے سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون نجمہ خلیل ابو عیسی 5 بچوں کی ماں ہونے کے ساتھ 14 پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کی نانی دادی بھی ہیں۔ جنہوں نے فلسطینی خواتین کی 25 سالہ جدوجہد کو اپنے تحقیقی مقالے کا موضوع بنایا، انہوں نے فلسطین میں آزادی کی پہلی تحریک انتفاضہ سے لے کر 2012 تک کے واقعات پر تحقیق کی اور یہ مقالہ ہالینڈ میں ہیگ یونیورسٹی کو بھیجا گیا جسے ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا۔
پی ایچ ڈی / ڈگری