مونٹریال میں پہلی بار خاتون میئر منتخب

07 نومبر 2017

مونٹریال( اے ایف پی ) مونٹریال شہر میں پہلی بار خاتون میئر منتخب ، ویلری پلانٹی نے الیکشن جیت لیا، انہوں نے مخالف امیدوار ڈینس کوڈری کو 6پوائنٹ سے شکست دی اور 51فیصد ووٹ حاصل کئے، کوڈری نے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب خاتون میئر کو مبارکباد دی۔ کینڈین وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں مونٹریال کی پہلی خاتون میئر کے انتخاب پر ویلری پلانٹی کو مبارکباد دی۔
خاتون میئر