نوری آباد: 20 سالہ نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد
حیدر آباد (نامہ نگار) نوری آباد کے قریب 20 سالہ نوجوان محمد اکرم ولد شفیع محمد کی درخت سے لٹکتی لاش ملی ہے۔ گائوں والوں کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گائوں کے باہر درخت سے پھندا لگی لاش کو تحویل میں لیا اور جامشورو اسپتال منتقل کیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔