نائلہ رند کیس: لاش کی تصاویر بنانے والے پولیس افسر کی آج طلبی

07 نومبر 2017

حیدر آباد (نامہ نگار) سندھ یونیورسٹی کی ماروی ہاسٹل میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی طالبہ نائلہ رند کے کیس کی تحقیقات کرنے والے سیشن جج حیدر آباد نے جائے وقوعہ پر نائلہ کی لاش کی تصاویر بنانے والے اہلکار اور سابق قائم مقام وائس چانسلر صدیق کلہوڑو کو آج صبح 11 بجے طلب کر لیا ہے۔ سیشن جج حیدر آباد نے نائلہ رند کیس کی انکوائری جاری رکھتے ہوئے نائلہ کی لاش کی تصاویر بنانے والے اسپیشل برانچ کے اہلکار اور اس وقت کے قائم مقام وائس چانسلر صدیق کلہوڑو کو بیان کیلئے طلب کیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی اسپیشل برانچ حیدر آباد کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
نائلہ رند کیس