تشدد زدہ کی شناخت نہ ہو سکی
فیروز والا (نامہ نگار) نالہ ڈیک کالا شاہ کاکو سے ملنے والی تشدد زدہ نعش کی شناخت نہ ہو سکی۔ فیروز والا پولیس نے متوفی کی نعش لاوارث قرار دے کر مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دی۔
توہےن عدالت کی درخواست پرچےف لےسکو کو نوٹس جاری
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چیف لیسکو واجد کاظمی کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پر چیف لیسکو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔لاہورہائیکورٹ نے لیسکو ملازم محبوب عالم کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی وکیل سمرا ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لیسکو نے اوور بلنگ کا الزام لگا کر نوکری سے برطرف کر دیا۔ عدالت لیسکو کو دوران تفتیش نوکری سے برطرف نہ کرنے سے متعلق حکم امتناعی جاری کر چکی ہے۔
ٹرالر اور بس میں ٹکر، 9 مسافر زخمی
فیروز والا (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی ٹول پلازہ کے قریب ٹرالر اور بس کے درمیان تصادم میں بس سوار نو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کے عملے نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا۔
a