بلدیہ فیکٹری کیس ، اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی
کراچی (وقائع نگار )سندھ ہائی کورٹ نے بلدیہ فیکٹری کیس میں مالکان کے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی۔ بلدیہ فیکٹری کیس میں مالکان کے اکانٹس ڈی فریز کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت دو رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل کی درخواست پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی۔ عامر رضا نقوی ایڈووکیٹ احتساب عدالت میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوئے۔ فیکٹری مالکان عبدالعزیز بھائیلہ ودیگر نے اکانٹس ڈی فریز کرنے سے متعلق درخواست دائر کر رکھی ہے۔ بلدیہ فیکٹری کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
بلدیہ فیکٹری کیس