گلشن معمار سے 3 داعش دہشت گرد گرفتار‘ اسلحہ‘ جعلی لٹریچر برآمد

07 نومبر 2017

کراچی (کرائم رپورٹر) گلشن معمار کے علاقے احسن آباد میں پولیس کی کامیاب کارروائی‘ انتہا پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق تینوں دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ کے علاوہ جعلی لٹریچر اور سی ڈیز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ تینوں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
داعش دہشت گرد گرفتار