امریکہ کا ترک شہریوں پر ویزے کی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 نومبر 2017

کراچی (مانیٹرنگ نیوز) امریکہ نے ترک شہریوں پر ویزے کی پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ترک حکومتی اراکین کے مطابق امریکی شہریوں کیلئے ویزہ کے اجرا کو جزوی طور پر بحال کیا جا سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ترکی نے امریکی شہریوں کیلئے ویزے کا اجراء بحال کا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل ترکی میں امریکی سفارتخانے نے اعلان کیا تھا کہ ترک شہریوں کیلئے ویزہ سروس جزوی طور پر بحال کی جا رہی ہے جس کی پیر کی شب تصدیق بھی کر دی گئی تھی۔ اسی کے ردعمل میں ترک حکومت نے بھی اب عندیہ دیا ہے کہ امریکی شہریوں کیلئے بھی یہ سہولت بحال ہو سکتی ہے۔ یہ پیشرفت دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات میں بہتری کی عکاس ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سفارتی تنازعہ کے سبب امریکہ اور پھر اس کے ردعمل میں ترکی نے ایک دوسرے کے شہریوں کیلئے ویزے جاری کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔
ترک شہری/ امریکی ویزہ