کورنگی میں پولیس کارروائیاں، فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک 4 گرفتار

07 نومبر 2017

کراچی( کرائم رپورٹر) کورنگی میں پولیس کی دومختلف کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جب کہ چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دو موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون کورنگی میں نورانی قبرستان روڈ پر دو مسلح ملزمان ایک شخص غلام نبی سے رقم اور موبائل چھین کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی جس پر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ان میں سے ایک ملز م مارا گیا جس کے قبضے سے چھینی ہوئی دو ہزار چھ سو روپے کی رقم ، موبائل فون اور پستول برآمد ہوا البتہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ادھر ضیا کالونی کورنگی میں پولیس نے چار ملزمان شہزاد عرف پنٹر، شعیب ، نسیم احمد اور بلال کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دو وموٹرسائیکلیں برآمد کرلیں پولیس کے مطابق چاروں ملزمان ڈکیتی او رلوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔
ملزمان/ گرفتار