ٹماٹر کی مہنگے داموں فروخت کا معاملہ سندھ اسمبلی پہنچ گیا

07 نومبر 2017

کراچی (وقائع نگار) ٹماٹر کی نایابی اور مہنگے داموں فروخت کا معاملہ سندھ اسمبلی پہنچ گیا‘ ایم کیو ایم کے رکن کامران اختر کا کہنا ہے کہ اب شوہر اپنی بیویوں کو ٹماٹر بطور تحفہ دینے لگے ہیں۔ ملک بھر میں عوام کی دسترس سے دور ٹماٹر نے پارلیمنٹیرینز کو بھی پریشان کر دیا ہے۔ سندھ اسمبلی اجلاس میں ایم کیو ایم کے کامران اختر نے ٹماٹر کی مہنگے داموں فروخت پر توجہ دلائو نوٹس پر کہاکہ ٹماٹر عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت اور پرائس کنٹرول سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ حکومت بیرون ملک سے ٹماٹر درآمد کرے گی‘ کوشش ہے کہ جلد ٹماٹر کی قیمتیں کنٹرول میں آ جائیں۔
ٹماٹر/ سندھ اسمبلی پہنچ گیا