پاکستان نے جی ایس پی پلس کا درجہ بر قرار رکھنے کیلئے لابنگ شروع کر دی

07 نومبر 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے جی ایس پی پلس کا درجہ بر قرار رکھنے کیلئے لابنگ تیزکردی۔ وزارت تجارت نے یورپی ممالک کے سفارتکاروں کو گزشتہ روز ظہرانے پر مدعو کیا۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔ یورپی یونین جنوری 2018ء میں پاکستان کے جی ایس پی پلس درجے کا جائزہ لے گی۔ یورپی یونین اقوام متحدہ کے 27کنونشنز پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ لے گی۔ یورپی یونین کو اقلیتی، خواتین، لیبر، سیول اور پولیٹیکل رائٹس پر خدشات ہیں یورپی یونین پس پردہ سزائے موت کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کرتی آ رہی ہے۔ یورپی یونین نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس سکیم10سال کیلئے جاری کی ہے۔
جی ایس پی پلس