لیگی خاتون رکن نے آٹے کی قیمت میں اضافے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے 20 کلو آٹے کے تھیلے پر اچانک 50 روپے اضافے کےخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلور ملز مالکان کے ناجائز منافع خوری کا نوٹس لیا جائے۔ آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اضافہ تشویش کا باعث ہے، مہنگائی کے اس دور میں ضروریات زندگی کی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے۔ ملز مالکان کی ناجائز منافع خوری کانوٹس لیا جائے اور انہیں پابند کیا جائے کہ وہ حکومت کے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق آٹا فروخت کریں اور جو غیرضروری منافع کما رہے ہیں ان کےخلاف کریک ڈاﺅن شروع کیا جائے۔دریں اثنا تحریک انصاف کی نبیلہ حاکم علی نے یوم شہدا جموں و کشمیر کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد بھی اسمبلی میں جمع کرادی۔
آٹا/ قرارداد جمع
a