امریکہ قابل اعتماد نہیں‘ ایٹمی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے : ایران
تہران+لندن (اے پی پی+اے ایف پی) ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ امریکہ جامع ایٹمی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران کے قومی ٹیلی ویژن چینل ون کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ امریکہ کسی طور قابل اعتماد نہیں۔ جامع ایٹمی معاہدے بارے امریکی م¶قف درست نہیں اور امریکہ ایران پر ا لزام لگاکر جامع ایٹمی معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی کی توثیق نہ کرکے در اصل اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اس حوالے سے اپنا ردعمل ضرور دکھائے گا۔ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایٹمی مسائل کے حوالے سے آئی اے ای اے ہی واحد معتبر اداراہ ہے لہٰذا ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی طرز عمل کے تناظر میں اس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ سابق امریکی وزیر خارجہ کیری نے کہا ہے کانگریس ایران کیساتھ جوہری ڈیل نہ کرے۔ ایسا ہوا تو بڑی اور تاریخی غلطی ہو گی: لندن میں تھنک ٹینک سے خطاب کرتے یہ بات کہی۔
ایران