سادھوکے، پاکپتن، لالہ موسیٰ خاتون سمیت 2 بچوں سے زیادتی

07 نومبر 2017

سادھوکے/ پاکپتن/ لالہ موسیٰ (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں خاتون اور دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ سادھوکے کے موضع راجہ کے اصغر علی کا 7 سالہ بیٹا محمد علی گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزم اسامہ اسے ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں پاکپتن کے نواحی گاﺅں چک مراد خان کے محمد مصطفی کی بہن (ح) بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم شاہد عرف شیدی نے اسلحہ کی نوک پر اسے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ لالہ موسیٰ میں عبداللہ نامی بچے کو ملزم دانش نے زیادتی کا شکار کیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
زیادتی