سندھ ہائی کورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے13 سالہ بچے کو جیل بھیجنے کا حکم

07 نومبر 2017

کراچی(وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والے 13 سالہ کمسن ملزم بچے کو جیل بھیج دیا تھانہ پریڈی پولیس نے 13 سالہ بچے پیر بخش کو انسداد دہشت گردی عدالت کی منتظم عدالت کے روبرو پیش کیا جہاں تفتیشی افسر انسپکٹر شہزادنے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے سندھ ہائی کورٹ کو بم سے اڑانے کی فون پر دھمکی مذا ق میں دی۔ پولیس کی مطابق ملزم نے دھمکی اپنے والد کے نام پر رجسٹرڈ سم سے دی واقعے کے بعد اسے فون کال ٹریس کرکے گلشن معمار سے گرفتار کیا گیا ۔پولیس نے بتایاکہ ملزم اپنے والد کے ساتھ بکریاں چراتا ہے۔ ملزم کے خلاف 3 نومبرکوٹیلی گراف ایکٹ اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ پریڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے پولیس کے بیان کے بعد مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعہ ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
جیل/ حکم