علیم خان جعلی حلف نامہ کیس‘ عدالتی حکم امتناع پر سماعت 16 جنوری تک ملتوی

07 نومبر 2017

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی جانب سے جعلی حلف نامے جمع کرانے کے معاملہ پر سماعت 16جنوری تک ملتوی کر دی۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی جانب سے جھوٹے حلف نامے جمع کروانے کے معاملہ پر سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کیا ہوا ہے اور سماعت کے لیے 12 جنوری 2018 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے سماعت 16 جنوری 2018 تک ملتوی کر دی۔ این اے 22 میں جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر علیم خان کے خلاف الیکشن کمیشن نے ازخود نوٹس لیا تھا۔
جعلی حلف نامہ