اسلام آباد میں رینجرز کے قیام میں مزید 90 دن کی توسیع کر دی گئی

07 نومبر 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کے قیام میں مزید نوے دن کی توسیع کر دی گئی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں رینجرز کے دو ہزار اہلکار اور گلگت بلتستان اسکاوٹس کے پچاس جوان سیکیورٹی پر مامور ہیں۔